تنی ہے مجھ پہ کرم کی ردائے مصطفےٰ ﷺ
کیونکر نہ کہوں خود کو گدائے مصطفےٰﷺ
تر رہے ہر دم زبان مری ذکر با صلے علےٰ
کرتا ہے اسی کی تسبیح خود خدائے مصطفےٰﷺ
رواں رواں پکارے میرا لبیک یا رسول اللہﷺ
کانوں میں پہنچے جو میرے صدائے مصطفےٰﷺ
حق تو یہ ہے کہ واردوں ان پہ جان اپنی
بلند تراس سے بھی ہے تقاضائے وفائے مصطفےٰﷺ
چل رہا ہے جو راہ حق پہ سعید
سچ ہے کہ یہی تو ہے عطائے مصطفےٰﷺ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں