اک نعت ہم سے ایسی کہلوا لیجئے
برکت سے جسکی ہمیں بخشوا دیجئے
لب لب پہ ہوں صلے علٰی کے ترانے
بخشے جائیں ہم غریب اس بہانے
ہر دم لبوں کی زینت بنے نعت آپ کی
نصیب بنے ہمارا شفاعت آپ کی
پیش ہیں چند حروف شکستہ نام آپ کے
ہیں پشتوں سے ہم غلام آپ کے
قبول ہوں اگر تو سند بن جائے
مقدر سعید کا بھی سنور جائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں