کردار مسلم
ہے دریدہ دہنی شعار اپنا
ہیں کلمہ گو ہی شکار اپنا
بولنے سے قبل تولنے کا چلن نہیں
ہو نہ جائے ظالموں میں شمار اپنا
فرمایا پیارے آقاﷺ نے ہمارے ہی لیے
اپنی اک حدیث مبارک میں
کرے نہ وہ مسلمانوں میں شمار اپنا
کلام رسولﷺ کی مبارک روشنی میں
جانچ پرکھ کے ذرا دیکھ لے اے سعیدؔ
بنا چاہے گر تُو مسلمان سچا
کر لے درست کلام و کردار اپنا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں