تلاش

کہتے ہیں لوگ کہ تو 

موجود ہے کو بہ کو



پھر بھی نہ جانے کیوں 
ہرکسی کو تری آرزو 


ہر شے میں ہے تو عیاں

ہر کسی کو تری جستجو


تری یاد ہو مقصد حیات کہ 

رگ جان سے قریب ہے تو 


اگرمیں ہی میں تو پھر

مجھے میں کی تلاش کیوں


یا تو ہے وہ کوئی دوسرا

جس کی تلاش میں ہوں


یا  للعجب !  کثرت میں ہے 

کسی کووحدت کی تلاش


جو ہے ہی وحدت توپھر

کثرت میں اسکی تلاش کیوں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مونا ابو جی سے

 مونا ابو جی سے ابو جی  آپ اداس کیوں ہیں یاد ہے آپ کو وہ کہانیاں  جو آپ سنایا کرتے تھے کتابوں میں دکھا یا کرتے تھے اہل صبر کی اہل استقامت کی...