دن دیکھا رات بھی دیکھی ساون دیکھا برسات بھی دیکھی
جس سمت کا رخ کیا میں نے اس طرف تیری ذات ہی دیکھی
عمر بھر رہا میں تلاش میں تیری جدھر دیکھا تیری صفات ہی دیکھیں
ساتھ ہوتے ہوئے بھی ساتھ نہ تھا میں گرچہ ساتھ ہونیکی علامات بھی دیکھیں
قرآن و سنت کے عالم تو تھے بہت مگر حضرت جی سی بات نہ دیکھی
ساتھ اپنے دوسروں کو بھی جھکاتے ہیں اللہ والوں کی کرامات بھی دیکھیں
اللہ کے لیے جن کی محبت بھی عداوت بھی کرکے اللہ والوں سے ملاقات بھی دیکھی
الٰہی کردے بیڑا پار سعیدؔ کا بھی ساتھ رہنے میں تیرے نجات اپنی دیکھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں