ساقی کوثرﷺ
ساقی کوثرﷺ کا نام، جس زبان پر آجائے
کوئی شکوہ یا شکایت، کیسے وہا ں رہ پائے
پھرتا ہے جو تو ،زمانے میں، ہو کے در بدر
خداکرے تو بھی، اسی در کا، ہوکے رہ جائے
ثنائے آقائے دوجہاںﷺ ،کرتا رہوں ہردم
زندگی میری، اسی کام میں تمام ہو جائے
اُس دم بھی، زبان پہ میری، نام اُن کا
فرشتہ اجل، جب موت کا جام لے کے آئے
اے سعید کر، ذکر اتنا، اس مبارک نام کا
کہ معتبر ، زمانے میں ، تیرا بھی ، نام ہوجائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں