ثنائے ساقی کوثرﷺ
ساقی کوثرﷺشافع محشرﷺ کس زبان سے لو ں نام آپ کا
نہیں ہے شکل وصورت ایسی جو کہوں خود کو غلام آپ کا
کہاآپ کاسنا نہیں کہا آپ کا جانانہیں، کہا آپ کا مانا نہیں
خوف نہ آئے دل میں مرے، کہتے ہوئے خود کو غلام آپ کا
جو سوچوں آپ کو، جو دیکھوں آپ کو تسلی دل کومل جائے
کہ بڑے بڑے گنہگاروں کو معاف کردینا ہے کام آپ کا
آیا ہوں در پہ آپ کے معافی کی تمنا دل میں لیے
لیاہے رب کائنات رؤفﷺ رحیمﷺ قرآن میں نام آپ کا
دیاہے لقب آپ کو رحمۃ للعالمیںﷺ، رب دوجہاں نے
کیاہے اللہ نے تمام جہانوں سے رتبہ بلند تر آپ کا
لیے حاضر ہوا ہوں چند حروف شکستہ خدمت میں آپ کی
قبول ہو جائیں گر! تو کہلائے سعید ؔ ثناخواں آ پ کا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں