راستہ صرف اسےہی ملے

راستہ صرف اسےہی ملے


الجھ کے ماہ و انجم میں
کبھی کسی کے تبسم میں 
ڈھونڈوں ہوں میں  تجھے
مگر  راستہ  کیسے ملے
رات   کی    سیاہیوں میں
محبوب  کی  بانہیوں میں
ڈھونڈوں ہوں میں  تجھے
مگر  راستہ   کیسے ملے
نفس  کا  پجاری  بن  کے
ہوس  کا بیوپاری  بن کے
ڈھونڈوں ہوں میں  تجھے
مگر   راستہ  کیسے ملے
فلسفے کی   کتاب  پڑھوں
یا فسانہء  بے تاب  پڑھوں
ڈھونڈوں  ہوں میں  تجھے
مگر   راستہ  کیسے  ملے
سچ کہا مجھ سے کسی نے
چلنا  ہے   تو  چل   مدینے
ڈھونڈے  ہے جو     تجھے
راستہ صرف اسےہی ملے
میں کتاب وقرآن ہی پڑھوں
صرف تیراہی فرمان پڑھوں
ڈھونڈے ہے جو     تجھے
راستہ صرف اسےہی ملے
ھدایت دے ہی دے سعید کو
اس بندہ کمزور و نا چیز کو
ڈھونڈے ہے جو     تجھے
راستہ صرف اسےہی ملے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مونا ابو جی سے

 مونا ابو جی سے ابو جی  آپ اداس کیوں ہیں یاد ہے آپ کو وہ کہانیاں  جو آپ سنایا کرتے تھے کتابوں میں دکھا یا کرتے تھے اہل صبر کی اہل استقامت کی...