نعت شریف
نکلا ہے جو آمنہ کا چاند
پڑے ہیں باقی ستارے ماند
ڈوب گیا ہر ستارا وقت پہ اپنے
بنایا ہے ابدی اسے رب نے
لیں سبھی روشنی اسی سے مستعار
میرے رب کی محبت کا اظہار
نرالی اسکی اس کی چھب دیکھی
ایسی کسی اور کی کب دیکھی
سب جہانوں کے لیے ہے روشنی
چادر رحمت کی سب پہ ہے تنی
روشنی میں اسی کے ہے راہ نجات
تغییر ہے سب میں، فقط اسی کو ثبات
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں